انڈونیشیا: ایشین گیمز سے قبل 11 مشتبہ ملزمان ہلاک

جکارتہ،17جولائی(یو این آئی)انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئندہ ماہ دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز سے پہلے حکومت اس شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک بنانا چاہتی ہے۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان کے مطابق دو جولائی سے جاری اس آپریشن میں ابھی تک دو ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باون افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔