خواتین کے تعاون کے بغیر کھیتی -ڈیری صنعت کا تصور بھی نہیں : مودی

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاری ہو، ڈیری صنعت ہو یا کوئی اور شعبہ خواتین اپنے ہنر سے کامیابی حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہیں۔

مسٹر مودی نے جمعرات کو خواتین از خود مدد گروپ کے ارکان سے ایپ کے ذریعے بات چیت میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جب ہم بات کرتے ہیں تو سب سے اہم ہوتا ہے، خواتین کو خود کی طاقتوں کو، اپنی قابلیت اور اپنے ہنر کو تسلیم کرنے کا موقع دستیاب کرانا۔

انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر کو دیکھیں تو وہاں عورتیں بڑی تعداد میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔