’سونالی بیندرے ، آپ درد سے گزرنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں‘

سونالی بیندرے کا پیغام

میرے پسندیدہ مصنفہ ازابیل ایلنڈے کے الفاظ ہیں ‘ہم اس وقت تک یہ نہیں جان پاتے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں جب تک کہ ہم اپنی خفیہ طاقت کو سامنے لانے پر مجبور نہ ہوجائیں۔ کسی سانحے، جنگ، ضرورت کے وقت پر لوگ حیران کن چیزیں کر جاتے ہیں۔ انسان کی اپنی بقا اور (زندگی) از سرِ نو شروع کرنے کی سکت حیرت انگیز ہے‘۔

گذشتہ چند دنوں میں مجھے بھرپور محبت ملی ہے۔۔۔ اور میں خاص کر ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے اپنی یا اپنے پیاروں کی کینسر سے نمٹنے کی کہانیاں شیئر کی ہیں، آپ کی کہانیوں نے میرا حوصلہ اور ہمت بڑھائی ہے اور خاص کر کے یہ کہ میں تنہا نہیں ہوں۔

ہر روز ایک نیا چیلنج اور پھر فتوحات لاتا ہے اور میں ایک ایک کر کے روز مرہ کی بنیادوں پر میں ان سے نمٹ رہی ہوں۔ ایک چیز جو میں تواتر سے کرنے کی کوشش کر رہی ہوں وہ ہے ایک مثبت رنگ ڈھنگ۔۔۔ اور میرا اس سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے SwitchOnTheSunshine# اور اپنے اس سفر کو شیئر کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔ اور میں صرف امید ہی کر سکتی ہوں کہ اس سے آپ کو اس بات کی یادہانی ہو کہ ابھی سب کچھ ختم نہیں ہوا اور کہیں کوئی یہ سمجھ سکتا ہے کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے۔

اس پیغام کے بعد سونالی بیندرے نے اسی ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بال کٹوا کر ایک نئے سٹائل میں نظر آتی ہیں۔

انھوں نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ دو ٹویٹس کی ہیں جن کے جواب میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے بھی ان کے نئے سٹائل پر تبصرہ کیا اور کہا ’پیاری سونالی، آپ اس ہیئر سٹائل میں ہالی وڈ کی کوئی پرانی بیوٹی لگ رہی ہیں۔ آپ کو دعائیں اور پیار، مضبوط رہیے۔ آپ ان سب کے لیے ایک مثال ہیں جو اس خطرناک بیماری سے نبرد آزما ہیں اور جو درد سے گزر رہے ہیں‘۔

بیلجئن باگا نامی شخص لکھتے ہیں ’ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ مثبت قوت سے روشن نظر آ رہی ہیں اور بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایسے ہی رہیں اور آپ فاتح ہوں گی۔‘

وسیم لکھتے ہیں ’ہم اس بات پر بحث کر رہے تھے کہ بہادر کیسے بنا جائے اور ایک گھنٹے بعد میں نے آپ کا نام لیا سونالی بیندرے اور تالیوں کے ساتھ بحث ختم ہوگئی‘۔

عام لوگوں کے علاوہ حالیہ دنوں میں کئی معروف شخصیات نے بھی ان کو دعائیں بھیجی ہیں جن میں انڈیا کے سابق کپتان اظہر الدین بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فلمی دنیا کے کئی معروف شخصیات نے بھی انھیں دعائیں بھیجی ہیں۔

چند دن قبل اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنی بیماری کا انکشاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

انھوں نے لکھا تھا ‘حال ہی میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مجھے ہائی گریڈ میٹاسٹیٹک کینسر ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ کئی روز کے درد کے بعد میں نے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی’۔

======

View this post on Instagram

Sometimes, when you least expect it, life throws you a curveball. I have recently been diagnosed with a high grade cancer that has metastised, which we frankly did not see coming. A niggling pain led to some tests, which led to this unexpected diagnosis. My family and close friends have rallied around me, providing the best support system that anyone can ask for. I am very blessed and thankful for each of them. There is no better way to tackle this, than to take swift and immediate action. And so, as advised by my doctors, I am currently undergoing a course of treatment in New York. We remain optimistic and I am determined to fight every step of the way. What has helped has been the immense outpouring of love and support I’ve received over the past few days, for which I am very grateful. I’m taking this battle head on, knowing I have the strength of my family and friends behind me.

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on