شام : بشار الاسد انتظامیہ کے ادلیب پر شدید فضائی حملے

بشار الاسد انتظامیہ کے جنگی جہازوں کے ادلیب کے شہری رہائشی مقامات پر شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک، 24 زخمی

شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے جنگی جہازوں کے ادلیب کے شہری رہائشی مقامات پر شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلیب سول ڈیفنس’ وائٹ ہیلمٹ” کے منیجر مصطفیٰ حاجی یوسف کے مطابق حملوں میں کم از کم 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کے لئے تلاش و بچاو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔