مشہور مصنف تیجندر گگن کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

رائے پور، (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے مشہورادیب تیجندرگگن کاکل رات حرکت قلب بندہوجانے سے انتقال ہوگیا، وہ 67 برس کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور بیٹی سمیرا ہیں۔

خاندانی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مسٹرتیجندر کو دیر رات دل کادورہ پڑنے پر پڑوس کے ایک ڈاکٹر نے ان کاعلاج کیا لیکن تب تک ان کی موت ہو چکی تھي۔ دوردرشن میں ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش مسٹرگگن کچھ وقت تک ایک اخبار کے لئےلکھتے رہے وہ کافی سرگرم رہتے تھے اور ادبی اور دیگر پروگراموں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے تھے۔

ان کے کئی ناول شائع ہوئے ہیں جن میں ’وہ میرا چہرہ، کالا پادری، سیڑھیوں پر چیتا، ہیلو سجیت (سبھی ناول)کے علاوہ کہانیاں ’ گھوڑا بادل اور مجموعہ شاعری ’بچے الاؤ تاپ رہے ہیں ‘ اہم ہیں۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے مسٹر گگن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ انتہائی نرم اور سادہ مزاج کے تھے۔ انہوں انسانی احساسات پر مبنی اپنی تخلیقات کے ذریعے ملک اور معاشرے کے مختلف مسائل کو پیش کیا اور عوام کو ان پر غوروخوض کرنے اور معاشرے کو صحیح سمت میں چلنے کی ترغیب دی۔