ممبئی میں جاری مون سون بارشوں کے باعث 66 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی میں جاری مون سون بارشوں کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں

ممبئی میں جاری مون سون بارشوں کے باعث 66 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق ، ممبئی اور اس کے مضافات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس دفعہ بارشوں میں شدت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 10 روز کے دوران 66 افراد ہلاک ہوئے۔

ان بارشوں کی وجہ سے متعدد پروازیں اور ٹرینوں کی آمدو رفت میں بھی خلل پڑا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جون اور جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے