مودی کے پروگرام میں دھماکے کی آواز سے محتاط ہوئی فورس

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں آج دھماکے کی آواز نے سب کو چونکا دیا اور سیکورٹی فوری طور پر محتاط ہو گئی، تاہم بعد میں پتہ چلا ہے کہ یہ عارضی طور پر بنے پروگرام پنڈال میں لگائی گئی اے سی مشین میں ہلکا دھماکہ تھا۔

مسٹر مودی یہاں آرکیلوجیکل سروےآف انڈیا(اےایس آئی) کی نئی عمارت’دھروہربھون‘ کے افتتاح کے لئے آئے تھے۔

وہ اپنا خطاب ختم کر کےاسٹیج کے نیچے آکر سینئر حکام سے ملاقات کر رہے تھے کہ پاس ہی رکھی ایک AC مشین سے دھماکے کی آواز سنائی دی۔