نواز شیرف اور انکی بیٹی لندن سے پاکستان کے لئے روانہ

لندن: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ آج رات لندن سے اڑان بھرے گا.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی ہارلے اسٹریٹ سے ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق پونے ایک بجے لندن سے اڑان بھرے گا.

نگراں حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں‌ کو اڈیالہ منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی، نوازشریف اور مریم نواز کو پاکستانی سرزمین پرقدم رکھتے ہی جیل بھیج دیا جائے گا.

حکومتی ذرایع کے مطابق نیب کی ٹیم مجرموں کو گرفتار کرنے کے بعد امیگریشن خود کرائے گی۔

اڈیالہ جیل میں ہیلی پیڈ تیارہوچکا ہے، جیل کا سرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا، جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے. اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے.

حکومتی ذرایع کے مطابق اس وقت مزید دو جیلوں کے آپشن بھی زیر غور ہیں، جن میں‌ مچھ جیل سرفہرست ہیں. حکومت نے لیگی کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی.

میٹروبس اور اسپیڈو بس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے کنٹینر کھڑے کردیے گئے.