پاکستان پہنچنے پر نواز شریف اوران کی بیٹی مریم کی گرفتاری طے

اسلام آباد، 12 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو جمعہ کو ملک لوٹنے پر هیلی كاپٹر سے براہ راست اديالا جیل لے جایا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی اینٹی کرپشن یونٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں کو ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے اس کے لئے نیب کو جمعہ کے لئے دو ہیلی کاپٹر دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔