پندرہ دن میں 15 بار بھارتی سرحد میں داخل ہوا چین

مئی ماہ کے آخری دنوں میں چین کی فوج بھارت کی سرحد میں 18 کلو میٹر تک اندر داخل ہو گئی تھی، بھارتی فوج کے دخل پرچینی فوجی واپس گئے تھے۔

چین کی دراندازی والی نیت ایک بار پھر بھارت-چین سرحد پر نظر آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے گزشتہ 15 مئی سے 31 مئی کے درمیان بھارت-چین سرحد پر 15 بار دراندازی کرنے کی کوشش کی۔

چین کی فوج نے کئی جگہ پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے بھارت کی سرحد میں داخل ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق چین نے بھارت کی سرحد میں مئی مہینے میں گزشتہ سال کی بنسبت 2018 میں کم دراندازی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی فوجیوں نے لداخ کے ٹرگ ہائٹ میں 15 مئی سے 31 تک سب سے زیادہ دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ چین نے 18 مئی، 22 مئی، 27 مئی اور 30 مئی کو سب سے زیادہ دراندازی کی۔

اس درمیان چینی فوجی بھارتیہ علاقے کے اندر 18 کلومیٹر تک اندر گھس آئے تھے۔ حالانکہ بھارتی فوج کے دخل دینے پر وہ واپس لوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق دراندازی کے دوران آئی ٹی بی پی اور پی ایل یعنی چینی فوج کے درمیان زبانی جنگ ہوئی لیکن بھارتیہ سکیورٹی فورسز کے دخل دینے کی وجہ سے چینی فوجی وہاں سے واپس چلے گئے۔

اسی طرح لداخ کے دیپ سانگ میں بھی 4 بار دراندازی کی کوشش ہوئی۔

خیال رہے کہ چین اکثر اروناچل پردیش میں بھی دراندازی کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔