چین : 4 ملین سے زائد افراد کو قحط سالی کا سامنا

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 4 ملین سے زائد افراد کو قحط سالی کا سامنا

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 4 ملین سے زائد افراد کو قحط سالی کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں 6 لاکھ 50 ہزار افراد کو پینے کا پانی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے اور 3 لاکھ 98 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مقامی حکام نے علاقے کو تقریباً 4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

قحط سالی کے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔