یمن:ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی ،2300 افراد ہلاک

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2017 سے یمن میں ہیضے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2300 جبکہ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں

یمن میں 13 ماہ کے عرصے میں ہیضے کی وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2300 تک جا پہنچی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کےمطابق یمن میں اب تک ہیضے کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 11 لاکھ 18 ہزار ہے ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف طبی تنظیمیں اس وبا پر قابو پونے کی سر توڑ کوشش میں ہیں مگر بنیادی ڈھانچے کی کمیابی اور ناقص نظام کی وجہ سے اس کام میں مشکل کا سامنا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2017 سے یمن میں ہیضے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2300 جبکہ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔