امت، وکاس نے تمغہ یقینی کیا، سرجوبالا کی شکست

جکارتہ، 29 اگست (یواین آئی) ہندوستانی مکے باز امت پنگھل نے مردوں کے49 کلو گرام لائٹ فلائی ویٹ اور وکاس کرشنن نے 75 کلوگرام مڈل ویٹ مقابلے کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر آج سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ہی یہاں 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں ملک کے لیے تمغے یقینی کرلئے۔

امت نے49 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ مقابلے کے کوارٹرفائنل میں شمالی کوریا کے جانگ ريونگ کم کو پانچ ۔
صفر سے یکطرفہ انداز میں شکست دی