برطانیہ ایرا ن سے ہوئے نیوکلیائی کی حمایت ترک کردے:امریکی سفیر

لندن،  (رائٹر)امریکہ نے اتوار کو برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے نیوکلیائی معاہدے کی حمایت ترک کردے اور ایران سے دنیا کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے واشنگٹن کا ساتھ دے ۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے یوروپی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود مئی میں عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان ہوئے نیوکلیائی معاہدے سےجس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں اٹھالی گئیں تھیں نکل گئے تھے۔

برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے اس نیوکلیائی ڈیل کو برقراررکھنے کے حق میں ہیں جبکہ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں کہ وہ زیادہ جامع اور متوازن معاہدہ چاہتے ہیں۔