روس نے نئے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا

ماسکو،  (رائٹر) امریکہ نے روس پر اس مہینے کے آخر تک نئی پابندی لگائے جانے کا اعلان کردیا ہے اور روس نے ان نئی پابندیوں پر زبردست تنقید کرتے ہوئے انہیں ظالمانہ قرار دیا ہے۔

امریکہ کے وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ روس کے ذریعےاپنے دوہرے ایجنٹ سرگئی اسکرپلس اور اس کی بیٹی یولیا کو برطانیہ میں زہر دے کر مارنے کی سازش رچنے کی بات ثابت ہوچکی ہے اس لئے وہ روس پر نئی پابندی لگائے گا۔
روس حالانکہ اس سازش میں کسی بھی طرح کے ملوث ہونے سے انکار کرتا رہا ہے