سات سپر فلمی ستاروں کے ساتھ کرن جوہر کی فلم ‘تخت‘

ممبئی، (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر سات سپر فلمی ستاروں کے ساتھ فلم تخت بنانے جارہے ہیں۔

کرن جوہر کی فلم میں رنویر سنگھ، قرینہ کپور، عالیہ بھٹ وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جھانوی کپور اور انل کپور جیسے سپر فلمی ستارے شامل ہیں۔
اس بات کی اطلاع کرن جوہر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔

تخت مغلوں کی کہانی ہوگی جو ہندستان کی تاریخ سے تعلق رکھتی ہے۔
یہ کہانی اورنگ زیب کے وقت کی ہوگی۔
رنویر سنگھ فلم میں اورنگ زیب کا کردار ادا کریں گے اور منفی رول میں نظر آئیں گے۔
کرن جوہر نے فلم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ تخت از اباؤٹ وار فار لوو‘