سنجےدت کا فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار

ممبئی  (یواین آئی) بالی وڈ کے ماچو مین سنجے دت نے اسپیشل اپیئرنس کی وجہ سے فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بالی وڈ فلم ساز اندر کمار اپنی سپر ہٹ فلم دھمال کا تیسراسیکوئیل بنا رہے ہیں۔
سنجے دت ‘دھمال’ کے دونوںسیکوئل کا حصہ رہیں، لیکن تیسرے ایڈیشن میں وہ کام نہیں کر رہے ہیں۔

سنجے کی جگہ اجے دیوگن کو منتخب کیا گیا ہے۔
اندر کمار چاہتے تھے کہ سنجے دت فلم میں خصوصی اپیئرنس دیں لیکن سنجے چاہتے تھے کہ وہ فلم میں اچھے خاصے رول میں ہوں، لیکن اندر کمار نے انہیں محض ایک کیمیو رول تک محدود کر دیا تھا اسی لیے سنجے نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ ‘ٹوٹل دھمال’ میں اجے دیوگن کے علاوہ مادھوری دکشت، انیل کپور، ارشد وارثی جیسے آرٹسٹ نظر آئیں گے۔
یہ فلم سات دسمبر کو ریلیز ہو گی۔