شام کے حوالے سے کسی بھی عالمی ڈیل کے پابند نہیں ہوں گے، اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ شام کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کسی بھی ڈیل پر متفق ہو جائے، اسرائیل تاہم اس کا پابند نہیں ہو گا۔ لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحدی علاقے کے ایک دورے کے دوران لیبرمین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شام سے متعلق کسی بھی معاہدے کا احترام اپنی جگہ، مگر اسرائیل ایسی کسی بھی ڈیل کا پابند نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی علاقوں کے دفاع کے لیے اسرائیلی وزارت دفاع ساٹھ ملین ڈالر سے زائد کی رقوم خرچ کر رہی ہے۔