ویڈیو دیکھیں : انڈونیشیا میں پھر زلزلے کے جھٹکے، مرنے والوں کی تعداد 347 ہوئی

پمینانگ،   (رائٹر) انڈونیشیا کے لومبوك جزیرے میں اتوار کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد جمعرات کو بھی 6.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں پھر دہشت پھیل گئی۔

اتوار کےلزلے کی وجہ سے کمزور ہو چکی عمارتوں کی دیواریں جمعرات کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے گر گئیں اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر بھاگنے لگے۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر اور راحت رساں ایجنسی ( بی این پی بی) کے ترجمان ستوپو پرو نگروهو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگوں نے جب 6.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے تو وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

=========