اولمپک چمپئن کو ہرانا شاندار: امت

جکارتہ، (یو این آئی ) انڈونیشیا کے جکارتہ میں 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں ہفتہ کو مردوں کے 49 کلو گرام کلاس کے باکسنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ہندستانی باکسر امت پنگھل نے اپنی جیت کو شاندار بتایا ہے۔

ہریانہ کے نوجوان باکسر 22 سالہ امت نے مردوں کے 49 کلو گرام وزن کی کلاس میں اولمپک چمپئن ازبکستان کے حسنبوي دسماتوو کو 3-2 سے شکست دے کر طلائی جیتا۔
امت نے اپنی اس کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ حیرت انگیز جیت ہے