ویڈیو دیکھیں ”سیفی مسجد میں منعقد پروگرام میں وزیراعظم مودی نے کہا ”سماج کی کوششوں سے حکومت کو طاقت ملتی ہے

اندور، (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تغذیہ، صحت اور صفائی جیسے شعبوں میں کی جارہی کوششوں کے سلسلے میں داؤدي بوہرا سماج کی کھل کر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی ایسی کوششیں ملک کی ترقی میں حکومتوں کو طاقت فراہم کرتی ہیں،
مسٹر مودی آج یہاں داؤدی بوہرا فرقے کے ذریعہ محرم کے آغاز پر منعقد عشرہ مبارک تقریب میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔


مقامی سیفی مسجد میں منعقد اس پروگرام میں اپنی تقریبا آدھے گھنٹے کی تقریر میں وزیراعظم نے داؤدی بوہرا سماج کے ذریعہ سماجی خدمت کے شعبے میں چلائی جانے والی کئی مہمات کی تعریف کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ امن ، خیرسگالی اور حب الوطنی میں داودی بوہرا کا اہم رول رہا ہے۔ گجرات کے کئی گاؤں کو پانی کے بحران اور نفص تغذیہ کے مسئلے سے نجات دلانے میں اس سماج کے کئی ارکان نے قابل تعریف کام کیاہے۔ داؤدی بوہرا سماج کی کوششوں سے ہزاروں لوگوں کو گھر ملا ہے۔ اس طرح کی کوششوں سے حکومت کو طاقت ملتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بوہرا سماج کے لوگ ایمانداری سے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں اور انہوں نے قانون اور ضابطوں پر عمل کرنے کو اپنا نصب العین بنایا ہے ۔