یمن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں دو سعودی پائلٹ ہلاک

دوبئی،  (رائٹر) یمن کے مشرقی صوبے ال مہرہ میں جمعہ کے روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سعودی عرب کے دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔

یمن میں حوثیوں سے جدوجہد کر رہے سعودی قیادت والے اتحاد نے یہ اطلاع دی۔
سعودی پریس ایجنسی نے اتحادی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا۔