یوگی کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں عدالت حکم دے : سپریم کورٹ

نئی دہلی،   (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک پرانی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں منگل کو مداخلت سے انکار کر دیا اور متعلقہ مجسٹریٹ کو قانون کے دائرے میں حکم جاری کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن نمٹارہ کر دیا۔
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں راشد خان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جسے انہوں نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔