آج کے دور میں لڑ کیوں کا تحفظ بہت ضروری ہے اس کے لئے لڑ کیوں کو خود اعتمادی کا ہنر پیدا کرنا ہوگا ۔ اسد فاروقی

مظفر نگر ۱۱؍ اکتوبر (شا ہدحسینی)
آج ہیو مینٹیی ویلفئر سو سائٹی کے زیر اہتمام سوسائٹی کے دفتر پر بین الا قوامی یوم للبنات بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی اسدفاروقی سکریٹری پر یتن سو سائٹی و یو نیسیف سے رفاقت علی موجودرہے پروگرام کا آغاز راسٹریہ گیان سے کیا گیا اس کے بعد شمع روشن کر مہمانوں کی گل پاشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا پروگرام میں لڑکیوں نے تعلیمی پروگرام پیش کئے جس کو مہمانوں نے خوب سراہا اس موقع پر لڑکیوں سے منسلک مدعوں جیسے تعلیم،لڑکیوں کے حقوق پر سنجیدہ بحث کی گئی اس موقع پر لڑکیوں نے اپنے سے منسلک آنے والی دشواریوں پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ان دشواریوں کو دور کرنے کے لئے تمام لڑکیوں کے ذریعہ اس کے حل پر بات کی گئی مہمان خصوصی اسد فاروقی نے کہا کہ آج کے دور میں لڑ کیوں کا تحفظ بہت ضروری ہے اس کے لئے لڑ کیوں کو خود اعتمادی کا ہنر پیدا کرنا پڑیگا اور ساتھ ہی معاشرہ کوبھی بیدار ہو نا چاہئے کہ ایک لڑ کی دوخاندانوں کو تعلیم یافتہ بناتی ہے سوسائٹی کے صدر نجم الحسن زیدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں لڑکیوں پر ہو رہے ظلم کو قطعی برداشت نہیں کیا سکتا لڑ کیوں کے تحفظ کیِ ذمہ داری پورے معاشرے کی ہے اس لئے ہر فرد کو چاہئے کہ ہر لڑکی کو اسی طرح عزت دے جیسے اپنے گھر میں اپنی ماں بہن کو دیتا ہے اس مو قع پر تنظیم کے ممبران کے ذرائع سے ایسی لڑ کیوں کے لئے اعزاز کی تجویز پاس کی گئی جو معاشرے کو تعلیمی خدمت یا اور بھی دیگر ذرائع سے معاشرے کو اپنی خد مت مہیا کرا رہی ہیں آخر میں تنظیم کے سکریٹری محمد شاہ ویز نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ ،تعلیم ،حقوق اور لیڈر شپ کی ٹریننگ کا پروگرام جلد ہی شروع کیا جائے گا اس موقع پر قمر انتخاب ،سیما ملک،نمرہ قریشی،رانی،کویتا،گیتا ودیگر لوگوں کا تعاون رہا .