انتقام کی سیاست ۔۔۔۔ پاکستان میں کچھ بھی اچھا نہی ہو رہا

Nighat Nasim
==============
انتقام کی سیاست ۔۔۔۔

پاکستان میں کچھ بھی اچھا نہی ہو رہا.یہ حکومت انتقام اور خوف کی سیاست کر رہی ہے.

یہ کیسی حکومت ہے جو خوف میں آ کر ہر بار الیکشن سے پہلے گرفتاریاں شروع کر کے عوام کو بتاتی ہے کہ ہم ان سسے خوفزدہ ہیں.
یہ کیسی حکومت ہے جو حکومت میں آ کر بھی خود ہی اپوزیشن کا رول پلے کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن نے تو ابھی تک ان کو اپوزیشن بن کر دکھایا ہی نہی.
یہ کیسی حکومت ہے جو ان معصوم اور غریب طلبا کو مار رہی ہے جنھوں نے فیسوں کے خلاف احتجاج کیا.
پرانے پاکستان میں احتجاج، لاک ڈاؤن اور دھرنا آپ کا بنیادی حق تھا کیونکہ آپ ایمپائرز کی انگلی پر سوار تھے. نئے پاکستان میں اس وقت کسی ٹی وی چینل پر لائیو کوریج نہیں دکھا ئی جارہی جیسے ماڈل ٹاؤن واقعے اور تمام دھرنوں کی دکھا ئی جاتی تھی.

اندرون کھاتہ سب جانتے ہیں کہ 26 جولائی کو الیکشن نہی سلیکشن ہوا ہے. اسکے باوجود اگر اپوزیشن عمران خان والی اپوزیشن نہی بن رہی اس کے لئے تو یہ حکومت خود مجبور کر رہی کہ آؤ اور سڑکوں پہ نکلو اور سکون درہم برہم کرو.
انتقام اتنا ہی لیناچاہئے جتنا کہ انتقام کی حدکراس کر کے وہ ظلم کے دائرے میں داخل نہ ہو. کیونکہ انتقام کی معافی ہے مگر ظلم کی معافی نہی.

انتقامی رویہ رکھنے والی حکومتیں کبھی کامیاب نہی ہوتیں.ہم جیسے لوگ جو #پاکستان کی محبت میں مجبور ہو کر حکومت کی بہتری کی دعائیں کرتے ہیں وہ بھی حکومت کا خوف اور انتقامی رویہ دیکھ کر مایوس نظر آتے ہیں.

#اللہ میرے پاکستان پہ رحم کرے 😞

نمازوں کو ہی پڑھنے میں نمازی دیر کرتے ہیں
‏تبھی انصاف کرنے میں بھی قاضی دیر کرتے ہیں

ثمینہ معراج الدین