عظیم الشان تاریخی و انقلابی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا

کل مؤرخہ 21 اکتوبر 2018 کو کانپور کی سرزمین پر تحفظ ختم نبوت اور تحفظ حدیث کے لئے ایک عظیم الشان تاریخی و انقلابی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا
جس کے لئے مخدومی حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی شہر قاضی کانپور و صدر جمعیۃ علماء اترپردیش اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہی نہیں قابل تقلید بھی ہیں.
فتنہ قادیانیت،فتنہ پرویزیت اور فتنہ شکیلیت کے رد کے میدان میں اتنے اعلٰی پیمانہ پر اقدامی پیش رفت پوری ملت کی جانب سے

فرض کفایہ ہے
ہزاروں کا ٹھاٹھیں مارتا مجمع اس میں مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند،
مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورہوری
صدر جمعیۃ علماء ھند،حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند
اور مولانا محمد طلحہ نقشبندی صاحب سمیت
ملت اسلامیہ ھند کے صف اول کے علماء اور زعماء کا ایک ساتھ مل کر تحفظ ختم نبوت اور تحفظ حدیث کے لئے آواز لگانا تاریخ اسلامی ھند کا ناقابل فراموش واقعہ ہے
اللہ تعالی مولانا مخدوم کو عمر خضر عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو عالمگیر کرے نیز اس کانفرنس کے اثرات کو مثبت اور پائیدار بنائے
آمین یارب العالمین

مہدی حسن عینی