فیس بک کی ایک ملنگ اور فقیر ہستی ۔۔۔۔۔۔۔

Zaara Mazhar – Pakistan
بہت سی خواتین کے بارے میں لوگ گمان رکھتے ہیں کہ اسے اللہ نے بڑی فرصت میں بنایا ہے ۔ یا فلاں کا حسن چاند کو مات دیتا ہے یا وہ قسمت کے دھنی ہیں ۔ مگر ایک ایسی شخصیت بھی ہے جسے اللہ نے بڑی فرصت سے ذہانت اور بے نیازی عطا کی ہے ۔
بلا شبہ فیس بک گنج ہائے گراں بہا سے بھرا ہوا ہے ۔ اگرچہ دو نمبر سے لیکر دس نمبر تک فراڈئیے مرد و زن بھی موجود ہیں ۔ نقاب پوش لوگ ، نِسائیت کے دوپِٹے اوڑھے لوگ ، دانشوری کے بزعمِ خود دعوے دار لوگ اور ، ٹُو پیس ، کے ملبوس میں انتہائی کریہہ شخصیات جنکا گھٹیا اندازِ گفتگو ایک منٹ میں انہیں عریاں کر دیتا ہے اور شرافت کی پرتیں تہہ بہ تہہ اتر جاتی ہیں ۔ ۔ مگر انہی رنگین و سنگین لوگوں کے بیچ ایک ایسی ملنگ شخصیت بھی موجود ہے جس کو مطالعہ کرنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ علم کی کوئی حد ہے ۔ آ خر کہا ّں تک ہے اسکی سوچ کی رسائی ؟ جوں جوں پڑھتے جائیں علم کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا محسوس ہوتا ہے ۔ اتنا نالج میں نے آ ج تک کسی کے پاس نہیں دیکھا ۔ اس ملنگ کی سائنس ، مذہب اور آ رٹ سے لیکر کلچر اور ادب تک ہر علم درجہ کمال کو پہنچا ہوا ہے ۔ وہ کبھی دعوے دار نہیں ہوا مگر مذہب اور دینی مطالعہ اتنا وسیع ۔۔۔۔ کتابوں کو رٹا نہیں لگایا کبھی حوالہ نہیں دیا ۔ مگر انکا علم انکے مختلف مضامین میں جھلکتا ہے ۔ جب سائنس کی بات کرتا ہےتو ششدر کر دیتا ہے ۔ بس ایک گنگا بہہ رہی ہے چپ چاپ کہ جس نے فائدہ اٹھانا ہے اٹھا لے ۔
انتہائی صاف ستھرے ذہن کا معصوم سا انسان ۔ گفتگو کے دوران مخاطب کو اتنی عزت دیتا ہے کہ وہ خود کو کوئی توپ ٹائپ سمجھنے لگتا ہے ۔ مزاج میں ایسا توازن اور سادگی کہ ندی کی سبک خرامی بھی مات کھا جائے ۔ ایک ایسا شخص جس کی فرینڈز لسٹ میں صرف شامل ہونا ہی بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ آ پ سے بات کرے یا نا کرے آ پ اس علم کے سوتے سے فیض یاب ہونے لگتے ہیں ۔ بلکل ایسے جیسے بارش اپنے پانی سے بلا امتیاز ہر کسی کو سیراب کرتی چلی جاتی ہے ۔ لائنیں لگی رہتی ہیں کہ خدا کے لئیے میری ریکوسٹ ایکسپٹ کیجیئے ۔ جناب نا تو وہ کوئی ماضی کی شخصیت ہے نا ماورائی مخلوق ، نا ہی کسی پریوں کے دیس کا راجہ ۔۔۔۔۔۔
یقینا سب بے قراری سے اس کا نام جاننے کے خواہش مند ہوں گے تو ذرا دل تھام کر سنیئے اس شخص کا نام ہے Idrees Azad ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔