نایاب اداکار سیف علی خان نے اپنا فلم پروڈکشن کھول لیا

ممبئی ۔ بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی اداکاری کے جوہر سے خوب نام اور پیسہ کمایا لیکن اب انہوں نے اداکاری کے ساتھ فلم پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم جمانے کی تیارکرلی۔سیف علی خان نے’بلیک کینائٹ فلمز’ نامی پروڈکشن ہاوس بنیاد رکھ دی اور ساتھ ہی پہلی فلم کے لیے معاہدہ بھی کرلیا۔بلیک کینائٹ فلمز اور ناردن لائٹ فلمز کے اشتراک سے ‘جوانی جانِ من’ فلمائی جائے گی اور اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلیک کینائٹ فلمز کی پلیٹ فارم سے پہلی فلم اگلے برس ریلیز ہو گی جس کے ہدایت کار نیتن کاکڑ ہوں گے۔سیف نے اپنے نئے پروڈکشن سے ریلیز ہونے والی فلم سے متعلق کہا کہ وہ اپنے دوست جے شیواکرمانی ساتھ جوانی جانِ من پر سوچ بچار کررہے تھے اور آخر کار انہیں اپنے پروڈکشن کے لیے بہترین فلم مل گئی۔اس حوالے سے جے نے بتایا کہ ‘مل کر ساتھ کام کرنے پر پرامید ہوں کیونکہ سیف علی خان میرے دوست ہیں اور انتہائی قابل اداکار بھی’۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ‘سیف علی خان کی قابلیت سے فلم میں جان آجائے گی۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ جوانی جانِ من 2019 کے ابتدائی مہینوں میں ریلیز ہو گئی جس میں سیف کی بیٹی سمیت دیگر نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سیف کی نئی فلم بازار 26 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ .