VIDEO_ناقابل شکست اسٹار فری اسٹائل باکسر ”خبیب عبدالمناف” کی وطن واپسی ، شاندار استقبال


کیسپیسک (داغستان) ۔ 11اکٹوبر الٹیمیٹ فائٹنگ چمپیئن شپ (یو ایف سی )کے لائٹ ویٹ اور ناقابل شکست چمپیئن خبیب عبدالمناف نورما کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ہزاروں شائقین ان کے استقبال کے لئے جمع تھے۔خبیب نے آئر لینڈ کے فری اسٹائل باکسر کونر میک گریگر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر بیلٹ جیتنے کے علاوہ ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا ۔ مقابلے کے بعد اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی تھی جب داغستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان فری اسٹائل باکسر کو اس کے حریف کے حامیوں نے مذہب ، ملک اور والدین کے حوالے سے بدکلامی کا نشانہ بنایا۔ خبیب نے جنگلہ پھلانگ کر ان پر حملہ کیا جبکہ اس کے ساتھیوں نے رنگ میں موجود کونرپر حملہ کیا۔ یو ایف ایس انتظامیہ نے اس واقعہ کی وجہ سے خبیب کی انعامی رقم روک لی لیکن ان کی بیلٹ بعد ازاں انہیں دے دی گئی۔ اس واقعے کی وجہ سے کونر کو ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے جبکہ خبیب کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ان کی سزا زیادہ ہو سکتی ہے۔ خبیب 2012سے لائٹ ویٹ چمپیئن کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ .

======

https://youtu.be/qrSfq2eYZCI

======

مذہب اور ملک پر فقرہ بازی تنازعہ ،خبیب کی معذرت خواہی

لاس ویگاس ۔ روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والے ناقابل شکست یو ایف سی کے مسلمان اسٹار فری اسٹائل باکسر خبیب نرماگونیودف نے کہا ہے کہ ان کے حریف کونر میک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں اشتعال انگیز باتیں کہیں تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور مقابلہ جیتنے کے بعد حریف ٹیم پر چڑھ دوڑے۔ لاس ویگاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبیب نے کہا کہ لوگ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ میں نے رِنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگائی اور حریف ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کی، لیکن کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ انہوں نے میرے مذہب، میرے ملک اور میرے والد کے بارے میں اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اچھا برتاو کرنے کی تلقین کی ہے اورمجھ سے جو بھی یہ سب ہوا وہ میری شخصیت کاحصہ نہیں۔ روسی فائٹر نے اپنے برتاوپر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔ لاس ویگاس میں مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نرماگونیودف نے آئرلینڈ کے کونر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔ فائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے برسادئیے۔ یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان نے لڑائی رکوانے کی کوشش کی۔اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور رنگ میں کھڑے میگریگر پر مکوں کی بارش کردی۔ فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے یو ایف سی کے سربراہ چیف ڈونا وائٹ نے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا۔ .