اے مسلمانوں اللہ کے لیے ایک امت بن جاو

Zaib Nisa
==========
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰٓى اَنْ يَّبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَّيُذِيْقَ بَعْضَكُم بَاْسَ بَعْضٍ ۗ اُنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْاٰيَاتِ لَعَلَّهُـمْ يَفْقَهُوْنَ
؛—————————————————-؛
کہہ دو وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر عذاب اوپر سے بھیجے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے یا تمہیں مختلف فرقے کر کے ٹکرا دے اور ایک کو دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے، دیکھو ہم کس طرح مختلف طریقوں سے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سمجھ جائیں۔
سورته الأنعام آیت (65)
؛————————-؛
اے مسلمانوں اللہ کے لیے ایک امت بن جاو آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک امت مسلمہ بن کے رہو
آج ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو غلط ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے اور ایک دوسرے کا گلہ گھونٹ رہا ہے جبکہ غير مسلم طاقتیں آزاد گهوم رہی ہیں اور مسلمانوں کی بے بسی اور بے حسی کا تماشہ دیکھ رہی ہیں.اخلاقی معاشرتی اور سیاسی طور پر ہم پستی میں جا رہے ہیں جسکا خمیازہ ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں پر اپنا کرم کرے اور ہم سب مسلمانوں کو ایک امت بنا ئے اور آپس کی لڑائی اور تفرقہ بازی سے بچائے اور ہم اپنے ملّی، سیاسی اور حب الوطنی کے ہر محاز پر مضبوط و کامیاب قوم کہلاٸیں۔۔۔آمین