االلہ کی نصرتیں پوری طرح سے عمران کے ساتھ ہیں

Aalam Nizami Balrampuri

عمران پرتاب گڑھی نے مشاعروں کی ڈائس سے جو کامیابی جو محبتیں حاصل کی ہیں اردو مشاعروں کی تاریخ میں اتنی محبت و شہرت آج تک کسی شاعر کی حصے میں نہیں آئیں اور بظاہر کوئ نظر بھی نہیں آتا جو عمران کی جگہ لے سکے جب کہ اس شعبہ میں بھی اہل علم و دانش کی کمی نہیں ہے االلہ کی نصرتیں پوری طرح سے عمران کے ساتھ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کی عمران خدا پر بھروسہ کرنے والا پڑھا لکھا نہایت ہی شریف ایک با صلاحیت انسان ہے شاعری کے ش سے واقف نہ ہونے کے باوجود جب عمران مشاعروں کی ڈائس کے بڑے بڑے سورماؤں کو دھول چٹا سکتا ہے
تو میرا یقین ہے میدان سیاست میں بھی عمران پرتاب گڑھی اپنے مد مقابل کو آسانی سے مات دے سکتا ہے تمام شعرا ادبا اور خاص طور سے مرادآباد کے تمام دوستو سے درخواست ہے بغض و حسد کو سائٹ میں رکھ کر عمران کے لئے دعا فرمائیں اللہ ہمارے بھائی کو تاریخی جیت عطا فرمائے جب چناؤ کا نتیجہ سامنے آئے تو ہر طرف عمران پرتاب گڑھی زندہ باد کے نعرے گونجیں ہم کانگریس پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مرادآباد کی نمائندگی کے لئے ہمارے بھائ عمران پرتاب گڑھی کا انت‍خاب کیا اور یہ اہلیان مرادآباد کی خوشی نصیبی ہے جو انہیں عمران پرتاب گڑھی جیسا ایک بے باک قائد ملا ہے جس کو دیکھتے ہی جھوٹ کے ماتھے پر پسینہ آجایا کرتا ہے یہ آواز جو ظلم کے خلاف بد عنوانی کے خلاف فرقہ پرستی کے خلاف ہمیشہ اٹھتی رہی ہے یہ آواز پارلیمنٹ میں گونجنی چاہئے عمران بھائ کو بھی میں مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بہتر فیصلہ کیا اسلئے کہ جب تک ہم سیاست میں کوئ مقام نہیں حاصل کریں گے ہم کو اسی طرح ناکامیوں سے دوچار ہونا پڑے گا اسلئے یہ بہت بہتر قدم ہے اللہ عمران بھائ کو نمایاں کامیابی عطا فرمائے آمین

عالم نظام