اسٹرا بیری کا کیمیکل فری ماسک ۔۔۔۔۔

Zaara Mazhar
============
اسٹرا بیری کا کیمیکل فری ماسک ۔۔۔۔۔

آ ج کل اسٹرابیریز کا سیزن ہے ۔۔۔۔ مارکیٹ میں ہر جگہ بکتی پھر رہی ہیں سو فائدہ اٹھاتے ہیں ۔۔۔ ان خواتین کے لیئے خصوصاً فائدہ مند ہے جو اپنی گھریلو مصروفیات یا کسی اور وجہ سے پارلر نہیں جا سکتیں ۔۔۔
جن خواتین کی جلد عمر یا موسم کے سرد گرم سہتے سہتے سنولا گئی ہو یا بچوں کی پیدائش کے بعد چھائیاں اور داغ دھبے پڑ گئے ہوں یہ ماسک ان کے لیئے پکھروٹے جیسا ہے ۔۔۔ اسٹرابیری کا ماسک لگائیں اور خوبصورت نکھری رنگت ، صحت مند جلد پائیں ۔۔
ماسک کے اجزاء ۔۔۔
اسٹرابیری دو عدد ۔۔
شہد ایک چھوٹی چمچ ۔۔
گلاب کا عرق ایک بڑا چمچ ۔۔
جَو کا آ ٹا ایک چھوٹی چمچ ۔۔۔

اسٹرابیری کچل کر تمام اشیاء ملا کر آ میزہ بنا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر لگا لیں ۔۔۔ اس دوران ذہن کو خالی چھوڑ دیں بہتر ہے اس دوران کوئی ہلکا پھلکا میوزک لگا لیں ۔۔۔ ٹائم اوور ہونے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔۔۔ ہفتے میں ایک یا دو بار باقاعدگی سے استعمال کریں ۔۔