زمین کم پڑ جائے گی ..– تبسم فاطمہ

Tabassum Fatima

زمین کم پڑ جائے گی ..
— تبسم فاطمہ

جب لکڑی کے موٹے تختوں سے بنے کھڑا ون شور کریں گے
ہوا میں ترشول لہراہے جاہیں گے
فضا میں ابیر اور گلال کی مہک ہوگی
وہ آییں گے پوری طاقت کے ساتھ
تب یہ زمین پہلے سے کہیں بہت زیادہ کم پڑ جائے گی
ہمارے لئے

ابھی تندور گرم ہے
مٹی کے پتلوں پر خاموشی کا عذاب بھیجا گیا ہے
درخت کی شاخوں سے لپٹے ہوئے ہیں گدھ
پانی اپنی مضبوط مذہبی دلیلوں کے ساتھ دریاؤں کو
خالی کر گیا ہے
اس بار وہ برہنہ آہیں گے
اور بڑی تعداد میں اتریں گے
ہماری زمینوں کو کم کرنے کے لئے

ہم بے آواز ہوں گے ہمیشہ کی طرح
خود سپردگی کے لئے
ہم نے بدن کی چادریں اتار رکھی ہی