عبدالوہاب سر،ایک علم دوست انسان تہے : شاہنوازبدرقاسمی

Shahnawaz Badar Qasmi·
عبدالوہاب سر،ایک علم دوست انسان تہے:شاہنوازبدرقاسمی
_______________________________________


آج شام5بجےواٹس ایپ کےایک گروپ میں سہرسہ کےمایہ نازسپوت جنہیں ہم فخرسےماہرتعلیم اورایک کامیاب استاذکہ سکتےہیں جناب ماسٹرعبدالوہاب صاحب آخرکارزندگی کی جنگ ہارگئے،وہاب سرسےمیراکوئی دیرینہ تعلق نہیں تہاالبتہ سال گذشتہ2018جون کےمہینےمیں جب ہم نےاپنےآبائی وطن سہرسہ شہرمیں”وژن انٹرنینشل اسکول”قائم کرنےکافیصلہ لیااس وقت ہمیں شہرمیں چندایسےماہرین تعلیم جنہیں اس میدان میں عملی تجربہ تہاان سےملنےجلنےکااتفاق ہوا،ان میں سرِفہرست عبدالوہاب سربہی تہےان سےمیری ملاقات مرحوم کےچھوٹےبہائی برادرم مولاناآفتاب ندوی نےکرائی،مختصرگفتگواورعاجزانہ درخواست کےبعدوہاب سرابتدائی ایام میں بعدنمازمغرب روزانہ میرےاسکول آنےجانےلگے،اس درمیان ان سےہماری پوری ٹیم کوبہت کچھ سیکھنے،سمجھنےاورعلاقائی سطح پرکام کرنےکاعملی تجربہ حاصل کرنےکابہترین موقع ملا،عبدالوہاب سربنیادی طورپرایک مخلص اورعلم دوست انسان تہے،ہمیشہ پڑھنےپڑھانےمیں دلچسپی رکھتےتہے،وہ نہ صرف ایک کامیاب ٹیچرتہےبلکہ ایک بہترین منتظم بہی تہے،کئی سالوں تک سمری بختیارپورمیں انٹرنینشل اسکول اورپہرگلوبل انٹرنینشل اسکول کےپرنسپل بہی رہے،ان کی پوری زندگی خاموشی سےعبارت ہےوہ سیاسی ہنگامےاورغیرضروری بحثوں سےہمیشہ پرہیزکرتےتہے،تعلیمی میدان ہی ان کامشن اورمقصدزندگی رہا،وہ ہمیشہ بچوں کےبہترمستقبل کیلےفکرمندرہتےاورنئےنئےطریقہ تعلیم پرزوردیتےوہ ہمارےایک مخلص رہنماء تہے،آپ کی وفات سےدلی صدمہ پہنچاہےعبدالوہاب سردانت میں معمولی تکلیف کےبعدایک لاعلاج بیماری کےشکارہوگئےتہےان کےاہل خانہ نےان کوبچانےکی ہرممکن جدوجہدکی،کئی ماہ تک وہ دہلی میں زیرعلاج بہی رہے،اس درمیان بہی کبہی کبہی بات چیت اورخیریت دریافت کرنے کااتفاق ہوتارہالیکن قدرتی نظام کےآگےسب تدبیریں فضول ہیں،ماسٹرعبدالوہاب صاحب ایک عملی گھرانہ سےتعلق رکھتےہیں،ان دوسگےبہائی جناب مولاناسہراب ندوی اورمولاناآفتاب ندوی سہرسہ میں ہی لڑکیوں کی دینی تعلیم وتربیت کیلےایک معبتر ادارہ چلاتےہیں جبکہ بہنونی حضرت مولاناقمرانیس صاحب امارت شرعیہ پھلواری شریف کےرئیس المبلغین ہیں_
عبدالوہاب سرکی موت پردلی تکلیف اس لیےبہی ہےکہ وہ وقت سےپہلےاس دنیاسےرخصت ہوگئےانہیں ابہی بہت کچھ کرناتہالیکن چاہتےہوئےبہی نہیں کرسکے،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت کاملہ اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے،رمضان المبارک کامہینہ ان کی کامیاب زندگی اورقابل رشک موت کی علامت اورضمانت ہےاللہ مزیدبلندی درجات عطافرمائے،بس ان کےاچانک جانےپریہی کہوں گا_
وہ شہرِخاموشاں بہی عجب بستی ہے
زندگی آبادہوجاتی ہےویرانی نہیں جاتی

شاہنوازبدرقاسمی
بانی،وژن انٹرنینشل اسکول سہرسہ
تاریخ15/5/2019
9897180877