سبق آموزتحریر…….

By _ Shahnawaz Badar Qasmi

سبق آموزتحریر…….

اگر عورتیں غیر مردوں کے بجائے اپنے شوہروں کیلیے بننا سنورنا شروع کر دیں تو کسی عورت کو طلاق نہیں ہوگی۔ نہ کسی کو تعویز کی ضرورت پڑےگی۔

باپ کے بعد جو شخص عورت کے ناز نخرے اٹھاتا ہے وہ اسکا شوہر ہوتا ہےاور یہ بات کچھ خواتین ماننا تو دور کی بات سننا بھی گوارا نہیں کرتیں۔

جو خواتین کہتی ہیں مرد کسی کا نہیں ہوتا صرف اپنی زات کا ہوتا ہے وہ زرا حساب لگائیں سارے سال کا کمانے والا کتنے جوڑے بناتاہے۔

اگر شوہر کبھی غصے سے بول دے۔۔
تو خدارا یہ سوچ کر برداشت کرلیا کرو وہ صرف اپنے لیے ہی تو محنت نہیں کرتا تمہاری ضرورتوں کیلیے بھی کرتا ہے۔ پھر یہ تو وہ ہستی ہے
کہ اگر انسان کو سجدہ جائز ہوتا تو اول نمبر اس کا آنا تھا۔ ویسے بھی شوہر دل کے برے نہیں ہوتے بس زبان کے کڑوے ہوتے ہیں۔۔

کامیاب عورت وہ نہیں جو پیسے کماسکے: کامیاب عورت وہ ہے جو گھر کو سنبھال سکے اور گھر کو اپنی قابلیت سے جنت بناسکے….