اردو خبریں خاص موضوع

‏‎گھر کی آلودگی کو جذب کرنے کی قدرتی مشین! ‏‎سنیک پلانٹ : By – Sanaullah Khan Ahsan karachi, pakistan

Sanaullah Khan Ahsan

karachi, pakistan
============

‏‎گھر کی آلودگی کو جذب کرنے کی قدرتی مشین!
‏‎سنیک پلانٹ
امریکی تحقیقاتی خلائ ادارے ناسا ( NASA ) کی تحقیقات کے مطابق یہ فضا میں موجود پانچ زہریلی گیسوں میں سے چار کو کسی بہترین فلٹر کی طرح جذب کرلیتا ہے-
‏‎یہ پودا عام طور پر سنیک پلانٹ
‏ (Snake Plant)
‏‎کہلاتا ہے جو غالبا” اس کے پتوں پر پڑے دھاری دار سانپ نما ڈیزائن کی وجہ سے کہا جاتا ہے- اس پودے کا دوسرا مشہور نام
‏(Mother In Law’s Tongue)

‏‎یعنی ساس کی زبان بھی ہے جو نہ جانے کس ساس کے ستائے بلکہ ڈسے دل جلے نے رکھا ہوگا—
بقول عمر شریف ایک اسٹیج پلے میں وہ اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ رات میں نے تمہاری امی کے بیڈ پر ایک کالا سانپ دیکھا جو تمہاری امی کی ٹانگ پر منہ رکھے ہوئے تھا! بیوی کہتی ہے ھائے اللہ امی کو کچھ ہوا تو نہیں؟ عمر شریف کہتا ہے فکر نہ کرو، سانپ جاتے جاتے بتا کر گیا تھا کہ جب اس کا زہر ختم ہوجاتا ہے تو یہ ساسو ماں کے پاس خود کو ری فلنگ کرنے کے واسطے آتا ہے۔
ویسے اس پودےکا نباتاتی نام
‏‎‏ (Sansevieria trifasciata)
‏‎ہے-
مجھے ہمیشہ سے بڑے سبز گرین پتوں والے ایور گرین ٹراپیکل پلانٹس اور پام کی تمام ورائٹی پسند رہی ہے۔ میں کبھی بھی کیکٹس کا شوقین نہیں رہا۔ لیکن ایک روز ایک میگزین میں امریکن خلائ ادارے ناسا( NASA) کی ایک تحقیقی رپورٹ اس پودے کے بارے میں پڑھی تب سے میں کم از کم اس کیکٹس کا گرویدہ ضرور ہوگیا ہوں۔

‏‎یہ پودا نرسریوں پر عام دستیاب ہے- اس کی دیکھ بھال بھی زیادہ مشکل نہیں – ھفتے میں دو تین دن پانی دینا کافی ہوتا ہے- یہ پودا فضا سے آلودگی اور گندی ہوا جذب کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے- اس پودے پر امریکی تحقیقاتی خلائ ادارے ناسا ( NASA ) کی تحقیقات کے مطابق یہ فضا میں موجود پانچ زہریلی گیسوں میں سے چار کو کسی بہترین فلٹر کی طرح جذب کرلیتا ہے- سے اگر کسی نارمل سائز کے کمرے میں اس کا ایک گملا رکھ دیا جائے تو اس کمرے کی فضا صاف ستھری رہے گی اور آپ کو تازہ آکسیجن ملتی رہے گی
گی-

اس پودے کو تازہ ہوا اور دھوپ کی ضرورت بھی ہوتی ہے- اگر آپ
کمرے میں رکھنا چاہیں تو دن کے وقت کوئ کھڑکی دروازے سے اس کو روشنی ملتی رہنی چاہئے- آپ ایسا بھی کرسکتے ہیں کہ گھر میں تین چار گملے اس کے رکھئے- ایک گملا کمرے میں ایک ھفتہ رکھنے کے بعد اس کو باہر دھوپ میں رکھ دیجئے اور باہر رکھا ہوا دوسرا گملا اگلے ہفتے کے لئے کمرے میں رکھ دیجئے – اس طرح آپ کو کمروں میں نان اسٹاپ آکسیجن کی سپلائ ملتی رہے گی اور گھر کی فضا آلودگی سے صاف رہے گی- آپ اس کو اپنے لان میں کیاریوں میں بھی لگا سکتے ہیں- کہنا بس یہی ہے کہ اگر آپ اپنے گھر کی ہوا کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنا چاہتے ہیں تو اس خوبصورت سجاوٹی پودے کو ضرور اپنے گھر میں جگہ دیجئے- یہ دھوکا نہیں دے گا-
چھوٹے گملوں میں رکھ کر آپ اس کو اپنے باتھ روم یا کچن کی کھڑکی کے پاس بھی رکھ سکتے ہیں۔ بس یہ خیال کیجئے گا کہ یہ یا کوئ اور

پودا کبھی بھی ٹی وی کے سامنے یا آس پاس نہ رکھیں کیونکہ ٹی وی سے خارج ہونے والی شعاعیں پودے کو جلا دیتی ہیں۔
‏‎اس پودے کی ایک سب سے اہم خاصیت و خوبی یہ ہے کہ یہ رات میں کاربن ڈائ آکسائیڈ خارج نہیں کرتا بلکہ ہوا میں موجود کاربن ڈائ آکسائیڈ کو آکسیجن میں تبدیل کرتا ہے۔
تحریر✍🏻

Sanaullah Khan Ahsan
‏#sanaullahkhanahsan
‏#snakeplant

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published.