اردو خبریں خبر دنیاں

کشمیر جتنا پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے اتنا ہی ترکی کے لئے : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں

 

 

ترکی کے صدر اردگان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہونے کشمیر کے مٹالک بڑا بیان دیا، انہونے کہا ک کشمیر جتنا پاکستان کے لئے اہمیت رکھتا ہے اتنا ہی ترکی کے لئے، ترکی شرو سے ہی پاکستان کے ساتھ ہر ماملے اور موقے پر کھڈا ہوتا رہا ہے، ترک صدر نے کہا ک وو کشمیر کے مسلے کو دنینبھر کے سامنے رکھتے رہینگے ساتھ ہی انہونے بھارت کے اپر بھی سخت نکتہ چینی کی

سیاستدانوں کی مقبولیت سمیت دیگر سیاسی و سماجی مسائل پر سروے کرنے والے عالمی ادارے ’گیلپ انٹرنیشنل‘ کے ایک سروے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں۔

گیلپ سروے آف پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کے مشترکہ سروے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان جہاں سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ دنیا کے بھی پانچویں مقبول رہنما ہیں۔

مذکورہ سروے نومبر سے دسمبر 2019 کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے 50 ممالک میں کرایا گیا تھا اور اس دوران 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین سے رائے لی گئی تھی۔

دنیا کے 50 ممالک میں سے ہر ملک میں تقریبا ایک ہزار مرد و خواتین سے براہ راست یا آن لائن سروے کیا گیا تھا اور لوگوں سے عالمی حکمرانوں سے متعلق رائے لی گئی تھی۔

گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے 13 سے 14 فروری تک کے 2 روزہ پاکستانی دورے پر جاری کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اسلامی حکمرانوں میں مقبولیت کے سب سے زیادہ نمبر یعنی 30 فیصد حاصل کیے

دوسرے نمبر پر مقبول مسلمان حکمران سعودی بادشاہ جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر ہیں—فوٹو: گیلپ سروے پاکستان
فہرست کے مطابق رجب طیب اردوان کے بعد دوسرے نمبر پر 25 فیصد نمبروں کے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر حسن روحانی ہیں جنہوں نے 21 فیصد نمبر حاصل کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر، امریکی و روسی صدور کے بعد پانچویں نمبر پر مقبول رہنما بھی ہیں۔

دنیا کے سب سے مقبول حکمران کا اعزاز جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو حاصل ہوا جنہوں نے سب سے زیادہ یعنی 45 فیصد نمبر حاصل کیے۔

مقبولیت کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں دوسرے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن تیسرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے ترک صدر رجب طیب اردوان پانچویں نمبر پر ہیں۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول 12 حکمرانوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آٹھویں نمبر ہیں اور وہ عالمی سطح پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز، ایرانی صدر، برازیلی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے آگے ہیں۔

مقبولیت کے حوالے سے چینی صدر ساتویں نمبر پر جب کہ برطانوی وزیر اعظم چھٹے نمبر پر رہے۔

کشمیریوں پر مظالم کےخلاف ترک صدر کا مذمتی بیان لائق تحسین ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ترک صدر طیب اردوان کے مذمتی بیان

پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے تقریباً 80 لاکھ کشمیری اور ان کے رہنماؤں کو محصور کر رکھا ہے جنہیں مواصلات اور دیگر بنیادی حقوق تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر ہونے والے دستخط سے پاک ترک تجارت میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی حمایت سے متعلق کہا کہ ہم ترکی کی عالمی سطح پر مکمل حمایت کرتے ہیں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں انقرہ نے ہماری حمایت کی جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست کے علاوہ میڈیا کے ذریعے ثقافتی مسائل کا بھی مقابلہ کریں گے اور ترک فلم انڈسٹری سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترک فلم انڈسٹری کی فلمیں اور ڈرامے مقامی میڈیا پر نشر کیے جائیں گے جو اسلاموفوبیا کی حوصلہ شکنی پر مبنی ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح صدر طیب اردوان نے قومی اسمبلی میں خطاب کیا کہ وہ قابل تحسین تھا۔

علاوہ ازیں عمران خان نے عالمی تنازعات پر پاکستان اور ترکی کا یکساں موقف ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی سیاحت سے سالانہ 35 ارب کماتا اور سستے گھر بنانے میں تجربہ رکھتا ہے اس لیے دونوں شعبوں میں اس سے استفادہ کریں گے۔

 

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ تین سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر دلی مسرت ہے اور تعلیم، مواصلات، صحت، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق 13 معاہدے پاک ترک قریبی تعلقات کا مظہر ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ 2009 میں تشکیل پانے والی اسٹر یٹجک تعاون کونسل پاک ترک تعاون میں مثالی کردار ادا کرے گی۔

رجب طیب اردوان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ کل کی طرح آج بھی کھڑا ہے اور ترکی میں زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعزیت پر پاکستانی صدر، وزیر اعظم، وزرا اور قوم کے شکر گزار ہیں۔

علاوہ ازیں ترک صدر نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون گہری دوستی کا عکاس ہے۔

رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر انتہائی تشویش اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

 

https://twitter.com/PakPMO/status/1228304168470958080/photo/1

پاک ترک مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب

وزیر اعظم عمران خان اور ترکی صدر رجب طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

ٹی وی، ریڈیو، سیاحت، ثقافت، خوراک، تجارت میں سہولت کاری، پوسٹل سروسز، ریلوے اور عسکری تربیت سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر متعلقہ وزارتوں کے وزرا نے دستخط کیے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک اکنامک فریم ورک سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے ٹی آر ٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پی ٹی وی عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ ‘ارطغرل’ جلد اردو ترجمے کے ساتھ پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے ترک وزیر برائے قومی دفاع سے ملاقات

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر برائے قومی دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع جنرل ریٹائرڈ ہُلوسی آکار نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ دونوں اہم شخصیت کے مابین ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، ترکی کے ساتھ انوکھے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترک وزیر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایف اے ٹی ایف ترک صدر کی حمایت قابل تحسین، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر واضح موقف پیش کیا اور پاکستان کے موقف اور اقدامات کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘ترک صدر نے کشمیریوں کو حمایت کا واضح پیغام دیا’۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر جس تشویش کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو معاشی اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاک تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

input source : dawnnews

مضمون بنا کسی تبدیلی کے لبز بہ لبز پولش کیا گیا ہے، اسمے تیسری جنگ اردو کا اپنا کوئی سروکار نہیں ہے

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.