اردو خبریں خبر دنیاں

اٹلی میں کورونا کی وجہ سے حالت بیحد خراب : دیکھیں حالیہ ویڈیو

روم : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کے ذکر پر افسردہ ہوگئے، درد بھرے الفاظ اور لڑکھڑاتی آواز میں خطاب کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث وہاں کے حکمران بھی بے حد پریشان ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز اٹلی کے وزیر اعظم جوزیپے کونتے نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آپ کی مدد کیلئے موجود ہے، آپ گھبرائیں نہیں بس گھروں میں رہیں، اسٹورز کے باہر لمبی لمبی قطاریں نہ بنائیں،۔

اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے درد بھرے الفاظ اور لڑکھڑاتی آواز میں خطاب کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا ہمیں اس آفت سے نجات دے اور ہمیں اس آفت سے نمٹنے کی ہمت دے۔

Mirwaise Khan Kakar
@MirwaiseKhanKa5
Itly president said that they have done all as they can.nothing left to be http://done.now we are looking at sky for help.he could not control on his tear.they are feeling helpless before this epidemic Corona http://virus.as a human being please pray for them .Disappointed but relieved face

Sami Hashmi Shah
@SamiHashmiShah1
Loosing 700+ lifes (1 death in 1.8 min).May God save itly.We stand with itly.

Rajni Chouhan
@RajniChouhan_
Some of Italian nurses & doctors after long hours of work in intensive care.

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سپرمارکیٹس،پبلک ٹرانسپورٹ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، انہوں نے اشیائے ضروریہ بنانے والی صنعت کے علاوہ تمام فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید651افراد ہلاک ہوچکے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد اب تک 5476ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد59ہزار138ہوگئی اس کے علاوہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 7024افراد صحتیاب ہوچکے ہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *