اردو خبریں خاص موضوع

لاک ڈاون میں سالگرہ

Tabassum Fatima
============
لاک ڈاون میں سالگرہ
( مشرف کی سالگرہ کے موقع پر )

— تبسم فاطمہ

اشک آباد کی نیلی روشنیوں کے درمیان تم محافظ بن کر کھڑے تھے
جب سایہ دار دھوپ وائرس چن رہی تھی
قربت کی سانسوں میں فاصلہ گھلا ہوا تھا
جب افق کی سرخی بد نما ماسک میں تبدیل ہو رہی تھی
جب سایۂ رحمت نے مصلحت اور آزمائشوں کا طوفان کھڑا کیا تھا
جب اُمید کے دریوزہ گر اپنی کشتیوں کو سنبھالنے میں ناکام تھے
تم پر آشوب موسم میں ، نیند میں چلنے والوں کو سہارا دے رہے تھے
جب فاصلوں کا اعلان تھا ، ہم وبا کے دنوں میں
قربت سے نکلتی ، پھوٹتی روشنی کا عزم دیکھ رہے تھے
جب فرشتے تم پر سایہ کر رہے تھے
تم زمین کے ریزہ ریزہ خوابوں کو جوڑنے میں لگے تھے
تم ہر رنگ میں مشرف تھے
میں ہر رنگ میں تبسم
دیار عشق بھی تم ، پسِ زنداں بھی تم
اشک آباد کی نیلی روشنیوں کے درمیان بھی تم
گھبراؤ نہیں
ٹرین کھلنے والی ہے
ایک مطمئن کرنے والی پر سکوں آواز
اشل آباد میں دستک دینے والی ہے .
محافظ ، سویرے کی وحی نازل ہو چکی ہ

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *