اردو خبریں خبر دنیاں

پاکستان : وزیرِ اعظم عمران خان شہریوں کو انکی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جدید اور منفرد ایپ کا اجرا

Imran Khan (official)
=========
وزیرِ اعظم عمران خان شہریوں کو انکی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک جدید اور منفرد ایپ کا اجراء. یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مشترکہ کوششوں سے تمام اداروں کو ایک پیج پر لا کر بنائ گئی ہے اور ان کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے۔

آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس ایپ میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات شامل ہیں۔

بالخصوص کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اگر کسی فارمیسئ پر ماسک موجود نہیں ہیں تو شہری اس ایپ کے ذریعے اس فارمیسئ کی تصویر کھینچ کر اس ایپ پر بھیج سکتے ہیں جس سے انتظامیہ بروقت کاروائی کر سکے گی۔ اس کےعلاوہ یہ ایپ فارمیسئ کے مالکان کے خلاف کارروائی میں بھی نہایت مدد گار ثابت ہو گی جو شہریوں کو مہنگے ماسک بیچ رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *