اردو خبریں خبر دنیاں

پاکستان : کرونا وائر س سے لڑنے نے کے لئے بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 10 روپے کا چیک عطیہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر 88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے دس لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا گیا ہے جس میں عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری نے رقم کرونا کے خلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ہے، کرونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دے رہے ہیں۔

Murad Ali Shah
@MuradAliShahPPP
Today I received this anonymous donation made to “Sindh Coronavirus Emergency Fund”, along with a letter from the donor. Such acts of kindness strengthen our resolve to continue fighting this challenge, & reassure us that humanity stands tall during such extraordinary times!

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات نام بتائے بغیر بڑی رقم سندھ حکومت کو منتقل کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔

خط کے متن کے مطابق سندھ کے مالی مسائل سے ہر ماہ 3 ارب قرضوں کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے، کرونا وائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے، محدود وسائل کے باوجود انتظامات پر کھل کر خرچ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *