اردو خبریں خاص موضوع

*مغرب کے علم کے منکر اسکی ٹیکنالوجی کے محتاج رہیں گے*

Arif Ul Islam
==========
NO. I AM NOT THE AUTHOR. READ AND REFLECT.
*مغرب کے علم کے منکر اسکی ٹیکنالوجی کے محتاج رہیں گے*
جو لوگ مغرب کے علم کو کفر سمجھتے ہیں اور سستی یا مذہبی تعصب کی وجہ سے اس کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، وہ مغرب کی ٹیکنالوجی کے ہمیشہ محتاج اور اقتصادی بازار کے خریدار رہ کر غریب رہیں گے۔ روس، چین، جاپان اور کوریا نے مغرب کا علم سیکھ کر ہی مغرب کی ٹیکنالوجی پر انحصار ختم کیا ہے۔ مغربی علم ہی اصل علم ہے، جو یونانی فلسفیوں نے شروع کیا اور آج عروج پر پہنچا ہے۔
دین کا علم نامی کوئی علم نہیں ہوتا۔ دین کا فن ہوتا ہے۔ علمائے کرام آرٹسٹ ہوتے ہیں، کلاکار، ادیب اور شاعر ہوتے ہیں، مگر “عالم” نہیں ہوتے۔ مدارس میں الفاظ اور منطقی مغالطوں سے کھیلنے اور نت نئی تفسیریں کرنے کا فن سکھایا جاتا ہے۔ دھواں دھار خطبے دینے، جذبات سے کھیلنے اور چنگھاڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ سب علماء جاہل اور سائنس دشمن ہوتے ہیں۔ جو تصدیق کرنا چاہے وہ مدارس کا نصاب اور سِدھانے (روحانی تربیت کرنے) کے طریقے دیکھ لے

Facebook Comments