اردو خبریں خاص موضوع

سلیمان ساری تفتیش ابھی کرے گا یا کچھ

Pratilipi Urdu
=======
سلیمان اپنے دوست کے گھر میں پہنچا۔ وہ ایک فاریسٹ آفیسر ہے یعنی محکمہ جنگلات کا ملازم ہے۔ بلوچستان میں اس آفس کوئٹہ میں ہے۔ ملتان شاہ شمس کی نگری کا رہنے والا سلیمان دل میں ہروقت خدمت کا جذبہ اور ذہن میں خدمت کا ارادہ رکھتا تھا۔ وہ خاص طور پر ملتان کا سوہن حلوہ اور علی بیگ کی والدہ کے لئے ملتانی کڑاہی والی چادر لے کر آیا۔ علی بیگ آرمی کا حاضر ڈیوٹی آفیسر ہے جو بحیثیت میجر اپنے

فرائض انجام دے رہا ہے۔
رکشے سے اتر کر سلیمان نے علی بیگ کی رہائش تلاش کی اور گھر کے دروازے پر پہنچ کر اونچی آواز میں بولا اوئے آموں کے دشمن باہر آ۔ علی بیگ کو آم جنون کی حد تک پسند تھے۔ اور کتنے ہی آم وہ ایک وقت میں کھاجاتا۔ بچپن میں تو سلیمان کے ساتھ کئی بار آم چوری کر کے کھا چکا تھا۔ علی بیگ نے جب سنا کہ کوئی اس کو آموں کا دشمن کہ کے بلا رہا ہے تو وہ یقیناً سلیمان ہو گا۔ علی بیگ اپنے باغیچے میں پودوں کو پانی دے رہا تھا سلیمان کی آواز سن کر ناچتا ہو باہر آیا اور ذور سے بولا چکوال کی ریوڑی تو کہاں۔ وہ اتنے جذباتی ہو کر ملے کہ اردگرد کے لوگ ہنسے بغیر ناں رہ سکے۔ اندر چل میں امی کو بلا کے لاتا ہوں وہ میلاد پر گئی ہیں۔ علی بیگ اپنی والدہ کو بتاکر آگیا۔ علی بیگ نے کہا یار امی کا کیا حال ہے ، وہ چھوٹا شہزادہ نومی کیسا ہے اور دو دو پونیوں والی ڈائن فاخرہ کیسی ہے؟ سلیمان ساری تفتیش ابھی کرے گا یا کچھ بعدکے لئے بھی رکھا ہے۔ علی بیگ مسکرایا اور بولا یار اصل میں تجسس بھی ہے کہ اب وہ دونوں کیسے ہیں اور امی کی یاد بھی بہت آتی ہے۔ سلیمان بولا امی ٹھیک ہیں ، ابو کی ایک دم وفات کے بعد ذمہ داریاں زیادہ ہو گئیں تھی۔ میں نے سی ایس ایس کیا تو ملازمت مل گئی امی کو بوتیک بنا دیا ہے۔ اب وہ آرام سے بیٹھ کر کام کرواتی ہیں۔ نعمان ماشاء اللہ اب سکول جانے لگا ہے ابھی پہلی جماعت میں ہیں صاحب بہادر اور گڑیا آٹھویں میں ہے۔ علی بیگ اپنی فیملی کا اکلوتا وارث تھا تبھی اس کو سلیمان کے بہن بھائی سے بہت پیار ہے۔ سلیمان کی بات سن کر علی بیگ بولا یار انکل کی وفات پر میرا آنا مشکل تھا میری پروموشن ہوئی تھی جس وجہ سے مجھے سیاح چین تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے لئے مجھے بہت شرمندگی ہے۔ سلیمان ارے نہیں یا رتم بھی تو ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ علی بیگ بولا یار تم نے محکمہ کون سا لیا ہے؟ سلیمان بولا یارمیں محکمہ جنگلات کا اسسٹنٹ ریجنل ہیڈ ہوں اور کوئٹہ زیارت کے علاقے کو خاص طور پر فوکس کرنا ہے

Facebook Comments