اردو خبریں خاص موضوع

درد نیوارک تیل : درد میں بہت ہی مجرب نسخہ

جوڑوں کا درد پرانے سے پرانا مرض گٹھیا کتنا بھی پرانا ہو ہو کمر درد بدن کے کسی بھی حصے میں درد کیلئے ایک بہت ہی  مجرب نسخہ

ھوالشافی
گودا کنوار گندل 500 گرام
لہسن موٹا موٹا کوٹا ہوا 250 گرام
ادرک کوٹا ہوا 250 گرام
کچی ہلدی 250 گرام
تیز پتہ کوٹا ہوا 50 گرام
اجوائن 100 گرام
میتھی کوٹا ہوا 100 گرام
ڈارچینی کوٹا ہوا 100 گرام
لونگ کوٹا ہوا 100 گرام
کافور بھیم سینی 50 گرام
پیپر منٹ 50 گرام
سرسوں کا تیل 1/50 لیٹر
تل کا تیل 1/50 لیٹر

ترکیب تیاری
ایک بڑی کڑاہی لیں اور دونوں تیلوں کو کڑاہی میں ڈال کر نیچے آگ جلادیں جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے کنوار گندل کے گودا کو ڈالیں اور چمچ سے چلاتے رہیں جب گودا جل جائے تو چھان کر پھینک دیں اب تیل میں لہسن ڈالیں وہ بھی جلالیں اور چھان لیں اسی طرح ایک ایک کرکے تیز پتہ تک جلالیں اب اجوائن میتھی ڈارچینی لونگ یہ چاروں چیزیں ایک ساتھ ڈالیں جب تمام چیزیں اچھی طرح جل جائیں تو اتار کر چھان لیں اور گرم تیل میں کافور پیس کر ملادیں جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو پیپر منٹ پیس کر ملادیں اور ایئر ٹائٹ بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں رات سوتے وقت درد کے مقام پر حسب ضرورت تیل کی مالش کریں

اگر تیل ایک دو مریض کیلئے بنانا چاہیں تو تمام جڑی بوٹیوں کی مقدار کم لیں

طالب دعا

الحاج حکیم مولانا سیف اللہ طالب قاسمی میرٹھی
طالب دواخانہ عید گاہ روڈ گلاؤٹھی بلند شہر یوپی الہند 203408
9897440400☘🌿🍀🌱🍀🌿☘
9058315004

Facebook Comments