اردو خبریں بھارت

مفتی محمد اکبر قاسمی صدر جمعیت علماء شہر علی گڑھ: کی عوام وخواص سے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی اپیل

مفتی محمد اکبر قاسمی صدر جمعیت علماء شہر علی گڑھ

عوام وخواص سے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی اپیل ) پتہ ⬇

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بے باک مردآہن امت مسلمہ کے ہر درد کی دوا اور اس کے ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی کے حملہ آور ایوان باطل میں زلزلہ برپا کرنے والے نڈر جری قائد و رہنماحضرت مولانا ولی رحمانی صاحب جن کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آ رہا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ جناب والا اب ہمارے درمیان نہیں رہے بلکہ انہوں نے اپنی عمر کی 77 بہاریں دیکھنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

(بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی،
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا،)

جب ایک تناور درخت گرتا ہے تو ماحول سہم جاتا ہے فضا تھم سی جاتی ہے ہواؤں پر سناٹا طاری ہو جاتا ہے حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب کی سایہ دار ثمر آوراور طاقت ور شخصیت کسی تناور درخت کی سی تھی وہ ایک مضبوط آواز اور لسان القوم تھے اس و بائ دور میں ان کی رحلت سے ملت کی بنیاد ہل گئی، دیوار گر گئی، اور تلوار ٹوٹ گئی،

(کڑے سفر کا تھکا مسافر تھکا ہے ایسا کہ سو گیا ہے
خود اپنی آنکھیں تو بند کر لیں ہر آنکھ لیکن بھگو گیا ہے،)

مولانا کے انتقال سے علمی طبقے ہی میں نہیں بلکہ ہر طرف کہرام مچ گیا ہے ہر آنکھ اشکبار اور ہر زبان سراپا حزن و ملال بنی ہوئی ہے مولانا کی رحلت ملت اسلامیہ ہند یہ کا ایک ایسا خسارہ ہے جو مستقبل قریب میں ناقابل تلافی ہے ملک اور بیرون ملک ہر طرف سے مولانا اور ان کے اہل خانہ کے لئے علمائے ملت اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہے ↙

(بمقام )قاضی باڑہ مسجد نزد نوری ہوٹل جے گنج علی گڑھ یوپی بعد نماز ظہر 5 اپریل بروز پیر

Facebook Comments