اردو خبریں خبر دنیاں

ایران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات کی انسپیکشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات میں لگائے گئے کیمروں کے میموری کارڈز تو فراہم کر دیے گئے ہیں تاہم اقوام متحدہ کے اس ادارے کو کاراج میں سینٹری فیوجز کے پرزے بنانے والی ایک ورکشاپ کی انسپیکشن کی اجازت نہیں دی گئی۔ آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان 12 ستمبر کو ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت اس ایجنسی کو مانیٹرنگ کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی مینٹیننس کی اجازت دی گئی تھی۔

Facebook Comments Box