اردو خبریں خاص موضوع

ایسے مردوں کو پسند نہیں کرتی ہیں عورتیں

جیڈکا کہنا تھا کہ اس شخص کی یہ بات مجھے اس قدر ناگوار گزری کہ میں نے اس کے ساتھ دوسری ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جیڈ کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 80لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں صارفین بھی اس شخص کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اوبر ٹیکسی والا بھی رک کر خاتون مسافر کے گھر کے اندر جانے کا انتظار کرتا ہے۔ یہاں ایک ممکنہ بوائے فرینڈ کچھ دیر کے لیے نہیں رک سکا۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شخص کو تم میں کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی، اچھا کیا کہ اس کے ساتھ تعلق آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔پہلی ملاقات میں آدمی کو کیا کچھ ایسا برتاﺅ کرنا چاہیے کہ خاتون اس کے ساتھ دوسری ملاقات پر غور کرے؟ اب ایک امریکی خاتون نے مردوں کی ایک ایسی حرکت بتا دی ہے جو خاتون کو ان کے

ساتھ دوسری ملاقات نہ کرنے پر مجبور کر سکتی ہے اور یہ ایسی حرکت ہے جس کا شاید مردوں کو احساس بھی نہ ہو۔

دی سن کے مطابق جیڈ الیزے نامی اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @jadealyzaeeپر ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز میں ایک شخص کے ساتھ پہلی ڈیٹ پر گئی اور جب اس نے مجھے واپس میرے گھر ڈراپ کیا تو میرے گھر کے اندر جانے کا انتظا ر بھی نہیں کیا اور پہلے ہی وہاں سے چلا گیا۔

Facebook Comments Box