اردو خبریں خبر دنیاں

یوکرائن میں نیٹو کے اقدمات پوٹن کے لیے ’ریڈ لائن‘ عبور کرنا ہیں : کریملن

یوکرائن میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے اپنے انفراسٹرکچر کا پھیلاؤ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے ’ریڈ لائن‘ عبور کرنا ہے۔ یہ بات کریملن نے آج پیر کے روز کہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس اپنے دفاع کے لیے اقدامات کریں گے۔ بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے قبل ازیں کہا کہ انہوں نے صدر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یوکرائن میں نیٹو اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔

Facebook Comments Box